جاپانی سفیر متسوڈا کونینوری کی یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی عوام کو مبارکباد
پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر متسوڈا کونینوری نے 74ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی عوام کو مبارکباد پیش دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین موجودہ دوستانہ تعلقات کو مزید گہرا اور مستحکم کرنے کے لئے مل کر کام جاری رکھیں گے۔ اپنے ایک پیغام میں جاپانی سفیر نے کہا کہ میں جاپان کی حکومت اور عوام کی جانب سے پاکستانی حکومت اور عوام کو 74ویں یوم آزادی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے پاکستان میں امن و خوشحالی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار اور خطے میں استحکام برقرار رکھنے کے لئے کوششوں اور پوری دنیا میں اقوام متحدہ امن مشنوں میں پاکستان کی شراکت کی بھی تعریف کی ہے۔