ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کا پہلا روز، پاکستان کی آدھی ٹیم 126 رنز پر آؤٹ
ساؤتھمپٹن: انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ پہلے روز پاکستان کی بیٹنگ لائن پھر دھوکا دے گئی، پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنالیے۔ تفصیلات کے مطابق دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کا انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ درست ثابت نہ ہوسکا اور پہلے دن کھیل کے اختتام پر آدھی ٹیم 126 رنز پر پویلین لوٹ گئی، بابر اعظم 25 اور محمد رضوان 4 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 6 رنز پر گری جب شان مسعود ایک رن بنا کر جیمز اینڈرسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان اظہر علی پہلے ٹیسٹ کی طرح دوسرے ٹیسٹ میچ میں ناکام ہوئے اور 85 گیندوں پر 20 رنز بنا کر چلتے بنے، 11 سال بعد ٹیسٹ میں واپسی کرنے والے فواد عالم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔