کورونا ویکسین؛ عمان نے عوام کو یقین دہانی کروا دی
مسقط: عمان کے وزیر صحت نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کی مصدقہ ویکسین دستیاب ہوتے ہی خرید لی جائے گی۔ عمانی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر صحت ڈاکٹر احمد بن محمد الس سعیدی نے بتایا کہ سلطنت پوری دنیا میں ویکسین تیار کرنے والی بڑی کمپنیوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور جیسے ہی کوئی مصدقہ ویکیسن تیار ہوئی تو اسے فوراً خرید لیا جائے گا۔