شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کر لی گئی۔ ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق پیر15اگست کو کیس کی سماعت کریں گے۔ خیال رہے کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور ایڈیشنل سیشن جج کے فیصلوں کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی