ٹی ایل پی کی ریلی: اسلام آباد پولیس نے فیض آباد انٹر چینج کو بند کر دیا
اسلام آباد پولیس نے ٹی ایل پی کی ریلی کی وجہ سے فیض آباد انٹر چینج کو بند کر دیا۔ ترجمان اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق راول ڈیم چوک سے بجانب فیض آباد دونوں اطراف سے ٹریفک کیلئے ڈائیورشن ہوگی۔ شہری راول ڈیم چوک سے پارک روڈ،ترامڑی چوک ،لہتراڑ روڈ استعمال کریں۔ انہوں نے بتایا کہ سوہان سے چھوٹی ٹریفک آرچرڈ روڈ سے مری روڈ پر جا سکتی ہے، بیسٹ ویسٹرن سے گارڈن ایونیو روڈ چاند تارا چوک سے سری نگر ہائی وے آجا سکتی ہے۔ گارڈن فلائی اوور سے بجانب فیض آباد دونوں اطراف سے ٹریفک کیلئے ڈائیورشن ہوگی، شہری سری نگر ہائی وے،نائنتھ ایونیو،آئی جے پی روڈ کو متبادل استعمال کر سکتے ہیں۔