تحریکِ آزادی کی بہادر بیٹی شمیم مجید کو خراجِ تحسین

Aug 13, 2025 | 23:38

مدینہ منورہ !! نمائندہ نوائے وقت — صدر مسلم لیگ ن مدینہ منورہ جاوید اقبال بٹ نے تحریکِ آزادی کی نڈر طالبہ شمیم مجید کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ خواتین کے وقار، حوصلے اور عزم کی علامت ہیں۔ مارچ 1947 میں شمیم مجید نے دیگر طالبات کے ساتھ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سول سیکریٹریٹ لاہور کے مرکزی دروازے پر چڑھائی کی، گارڈز سے بچ نکلیں، برطانوی جھنڈا اتارا اور مسلم لیگ کا پرچم لہرا دیا۔ یہ جرات مندانہ اقدام برصغیر کی خواتین کی قربانیوں کی تابناک مثال ہے۔  

مزیدخبریں