کراچی، سہراب گوٹھ میں واقع مدرسے سے زنجیروں میں جکڑے طلباء کی بازیابی کے بعد قاری عثمان سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج ۔
تھانہ گلشن معمارمیں طلباء کو حبس بے جا میں رکھنے کے دومقدمات درج کئے گئے ہیں جن میں مدرسے کے قاری عثمان سمیت پانچ افراد کو نامزد کیا گیا ہے، پولیس نے قاری عثمان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک پستول اور گولیاں بھی برآمد کرلی ہیں جبکہ اس کے چارساتھی قاری دادو، قاری فخرالدین ، قاری نعمت اللہ ، اور مولانا عبداللہ تاحال مفرور ہیں۔ دوسری جانب بازیاب ہونے والے افرادکے لواحقین سے رابطے کی غرض سے تمام کوائف اکھٹے کئے جارہے ہیں۔