امریکی سینیٹ کے پینل کا پاکستان کی امداد کے ستر کروڑ ڈالر روکنے پر اتفاق ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی سینیٹ کے پینل کی جانب سے پاکستان کی امداد کے ستر کروڑ ڈالر روکنے پر اتفاق کیا گیا ہے، امداد روکنے کے بل کی منظوری اسی ہفتے دیئے جانے کا امکان ہے، امداد روکنے کی وجہ افغانستان کو بارودی امداد کی ترسیل بتائی گئی ہے۔ امریکی سینیٹ کے پینل کا کہنا ہے کہ پاکستان سے بڑے پیمانے پر امونیم نائیٹریٹ افغانستان بھجوائی جاتی ہے اور جب تک اس کی ترسیل کو روکنے کے لئے موثر اقدامات نہیں کیے جائیں گے امداد بحال نہیں کی جائے گی۔