پاکستان کے ساتھ مستحکم تعلقات کے بغیر افغان جنگ میں کامیابی ممکن نہیں۔ امریکی وزیر دفاع

ایک بیان میں امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ مستحکم تعلقات کے بغیر افغان جنگ نہیں جیتی جاسکتی، انہوں نے اعتراف کیا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات مشکل اورپیچيدہ تاہم امید ہے کہ باہمی اختلافات جلد ختم ہوجائیں گے۔نیٹو حملوں کے حوالے سے لیون پنیٹا کا کہنا تھا کہ مہمند ایجنسی میں پاکستانی جوانوں کی شہادت نے صورتحال مزید پیچیدہ کردی ہے تاہم ذمہ داروں کے تعین کے لئے تحقیقات جاری ہیں جبکہ سرحدی معاملات کے حوالے سے روابط کو بحال کرنے کی کوششیں بھی جاری رہنی چاہئیں۔ نیٹو سپلائی روکے جانے پر لیون پینیٹا کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ سپلائی جلد بحال ہوجائے گی۔