پاکستانی سفیروں اور ہائی کمشنرز کی کانفرنس کا آج دوسراروز، افغانستان کی وجہ سے پاکستان کی سلامتی کو خطرات لاحق ہیں۔ حنا ربانی کھر

دفترخارجہ اسلام آباد میں ہونے والی دو روزہ کانفرنس سے آج وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی بھی خطاب کریں گے جبکہ کانفرنس کی سفارشات کی کابینہ کمیٹی برائےدفاع، پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی اور پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس سے منظوری لی جائےگی۔اس کےعلاوہ سفیروں کو یہ معاملہ دنیا بھرمیں شدت سےاٹھانے کا ٹاسک بھی دیا جائےگا۔دفتر خارجہ کے ذرائع کےمطابق کانفرنس کے پہلے روز نیٹو اور امریکہ کی جانب سے سلالہ چیک پوسٹ پر حملے کے بعد تحریری معافی اورامداد کی غیرمشروط بحالی تک نیٹو سپلائی لائن بحال نہ کرنے پربھی غورکیاگیا جبکہ پاکستان کی فضائی حدود کےاستعمال پر پابندی عائد کرنے کے امکان کا جائزہ بھی لیا گیا۔