کراچی، سولجر بازار میں واقع نجی بینک سے چھ ملزمان چالیس لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کرفرار ۔

پولیس کے مطابق کراچی سولجربازار میں واقع نجی بینک میں چھ مسلح افراد داخل ہوئےاور اسلحہ کے زور پر عملے کو یرغمال بنانے کے بعد چالیس لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیئے ہیں جبکہ ابتدائی تفتیش کے لیے دوسیکورٹی گارڈز کوحراست میں لے لیا ہے۔ دوسری جانب ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کردی گئی ہے۔