پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی قبول نہیں،قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے. وزیراعظم یوسف رضا گیلانی

یہ بات انہوں نے چئیرمین جوائنٹ چیفس آف کمیٹی جنرل خالدشمیم وائیں سے ملاقات کے دوران کہی، یوسف رضا گیلانی کاکہنا تھا کہ جمہوری حکومت نے نیٹوحملے کیخلاف واضح موقف اختیارکیا،وزیراعظم کاکہناتھا کہ پاکستان دوسرے ممالک کے ساتھ پرامن اور دوستانہ تعلقات چاہتاہے،انہوں نے کہا کہ ملکی دفاع کیلے پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے، اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے جنرل خالدشمیم وائیں کاکہناتھا کہ پاک فوج ملکی دفاع کیلے تیارہے،انہوںنے کہا کہ سکیورٹی ادارے ملکی دفاع کیلے مکمل چوکس ہیں جنرل خالد شمیم وائیں کاکہناتھا کہ وطن کے دفاع اور تقدس کے تخفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔