عالمی برادری کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لیتے ہوئے ان کے سد باب کے لئے فوری اقدامات کرے۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی مولانا فضل الرحمان

کشمیر کمیٹی کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عالمی برادری انسانی حقوق کا دن فیشن کے طور پر مناتی ہے۔ اگر وہ واقعی اس مسئلہ پر سنجیدہ ہے تو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ظلم و ستم بند کروائے اور بھارت کوتنازع کے حل پر مجبور کرے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتیں صرف اپنے مفادات کے لئے کام کرتی ہیں۔ انسانی حقوق کے حوالے سے اقوام متحدہ اور دوسری تنظیموں نے کئی قراردادیں منظور کر رکھی ہیں مگر اس کے باوجود کشمیر اور فلسطین میں ظلم و ستم جاری ہے۔