ایران نے کہا ہے کہ امریکہ ڈرون کے بجائے ایرانی حدود کی خلاف ورزی پر معافی مانگے۔

اوبامہ انتظامیہ کی جانب سے ڈرون طیارہ واپس کرنے کی درخواست رد کرتے ہوئے ایران کے وزیردفاع جنرل احمد وحیدی کا کہنا تھا کہ ڈرون طیارہ اب ایران کی ملکیت ہے۔ دوسری جانب ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے کہا کہ امریکی صدر کو یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی اور ڈرون جاسوسی کے لئے استعمال کیاجارہاتھالہذا امریکہ تباہ شدہ ڈرون کے بجائے معافی مانگے۔۔