نئی ہالی وڈ فلم " وی باؤٹ اے زوو" کا ریڈ کارپٹ پریمیئر نیویارک میں ہوا۔

میگا اسٹارز میٹ ڈیمن اور سکارلیٹ جانسن نے بھی اپنی نئی فلم کے ریڈ کارپٹ پریمئیر میں شرکت کی۔ فلم کی کہانی ایک صحافی کی حقیقی زندگی پر مبنی ہےجو چڑیا گھر کا مالک بن جاتا ہے۔اصل میں تو اس کو دو بچوں اور چڑیا گھر کو سنبھالنا ہوتا ہے لیکن میٹ ڈیمن کو چار بچوں کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، ڈیمن کہتے ہیں بچوں کے ساتھ اس طرح کی فلم کرنا ان کے لیے ایک اچھا تجربہ رہا، جس میں ان کا کوئی پارٹنربھی نہیں ہے، فلم تئیس دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔