کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس گیارہ ہزار تین سو پوائنٹس کی سطح سےبھی گر گیا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور انڈیکس آغاز کےچند لمحوں میں گیارہ ہزار پانچ سو پوائنٹس کی سطح عبور کرنےمیں کامیاب رہا تاہم یہ تیزی زیادہ دیر برقرار نہ رہی۔ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس شدید مندی کی لپیٹ میں رہا اور دوسو سےزائد پوائنٹس گر کر گیارہ ہزار تین سو پوائنٹس کی سطح سےبھی نیچے آگیا۔ فرٹیلائزر، بینکس، سیمنٹ، ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن کے اسکرپٹس میں شدید مندی نےمارکیٹ کو سنبھلنےنہ دیا اور انڈیکس ایک سو ننانوے پوائنٹس کمی کےبعد گیارہ ہزاردو سو اٹہتر پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروبار کے اختتام تک چار کروڑ دس لاکھ شیئرز میں لین دین ہوا۔ ادھر لاہور سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروباری ہفتے کےدوسرے روز مندی رہی۔ ایل ایس پچیس ستاسٹھ پوائنٹ کی کمی کیساتھ دو ہزار آٹھ سو چھبیس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں پچانوے کمپنیوں کےآٹھ لاکھ ساٹھ ہزار آٹھ سو پچاسی حصص کا کاروبار ہوا۔ تین کمپنیوں کےحصص میں اضافہ، اٹھائیس کمپنیوں کےحصص میں کمی جبکہ چونسٹھ کمپنیوں کےحصص میں استحکام رہا۔