چیمپئز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں ساتویں نمبر پر آنے والی قومی ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی. ٹیم کی پرفارمنس سے مطمئن ہیں. قاسم ضیاء

پاکستانی ہاکی ٹیم پیر اور منگل کی درمیانی شب نیوزی لینڈ سے براستہ دبئی وطن واپس پہنچی۔ جہاں ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سربراہ قاسم ضیاء کا کہنا تھاکہ ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیموں کے مقابلے میں ہماری ٹیم نوجوان تھی جس نے یقینی گولوں کے مواقع ضائع کیے تاہم ٹیم کی پرفارمنس سے مطمئن ہیں انہوں نے کہا کہ ٹیم کی خامیوں پر کام کرینگے تاکہ اولمپکس کیلئے بہتر ٹیم تیار ہوسکے ۔ ٹیم منیجر خواجہ جنید نے کہا کہ اولمپکس سے قبل اچھی ٹیم تیار کرلیں گے چیمپئنز ٹرافی میں سہیل عباس کے انجرڈ ہونے سے فرق پڑا لیکن اس کے باوجود ٹیم نے تسلی بخش کارکردگی دکھائی۔ قومی ٹیم کے کپتان محمد عمران نے ٹیم کی کارکردگی کے بارے میں کہا کہ ہماری پرفارمنس اچھی نہیں رہی تو خراب بھی نہیں تھی تجربہ کار ٹیموں کے خلاف کھیلے جس سے اولمپکس کی تیاریوں میں مدد ملی۔