بے نظیر بھٹو کے قاتلوں تک پہنچ چکے ہیں، جلد قوم کے سامنے لائیں گے، بے نظیر کے قتل کی تمام سازش بے نقاب ہو چکی ہے۔ رحمان ملک

اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں صحافیوں کے تحفظ کے حوالے سے منقعدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو کے قتل کی سازش کہاں بیٹھ کر تیار کی گئی، خود کش جیکٹ کون کہاں سے لایا، دہشت گردوں نے کپڑے کہاں تبدیل کیے، یہ تمام باتیں ہمارے سامنے آچکی ہیں اورمعاملہ ابھی عدالت میں زیر سماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر کے قتل میں ملوث تمام ملزمان پکڑے جا چکے ہیں اوران کا چالان بھی مکمل کرکے عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے، اب عدالت کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے۔ زیرداخلہ نے کہا کہ کچھ لوگ بینظیر کے مزار پرحاضری دے کر سیاست چمکا رہے ہیں، ہم قوم کے سامنے تمام حقائق لائیں گے۔ رحمان ملک نے اغواء اور قتل ہونے والے صحافیوں کے لیے سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیشن بنانے کا بھی اعلان کیا، کمیشن میں صوبوں کے ہوم سیکرٹریز اور تین سنئیر صحافی بھی شامل ہونگے۔