ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ حضرت امام حسینؓ اور اہل بیت کی لازوال قربانی تمام انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔ کہتے ہیں،
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ اور اہل بیت کی لازوال قربانی تمام انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔ سیدالشہدا حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہدائے کربلا نے میدان کربلا میں اپنے لہو سے حق پرستی اور تسلیم و رضا کی ایسی تاریخ رقم کی ہے جو رہتی دنیا تک لوگوں کیلئے مثال ہے۔ الطاف حسین نے چہلم کے موقع پر تمام فقہوں اور مسالک سے تعلق رکھنے والے عوام سے اپیل کی کہ وہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھیں، اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے ایم کیو ایم کی علماء کمیٹی کو بھی ہدایت کی کہ وہ چہلم کے موقع پر نکالے جانے والے جلوسوں میں بھرپور تعداد میں شرکت کریں۔