خضدار میں دستی بم حملے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ کوئٹہ کے علاقے افغان روڈ پر ایک گھر میں گیس سے دم گھٹنے کے باعث میاں بیوی جاں بحق ہوگئے
ذرائع کے مطابق افغان روڈ پر واقع ایک گھر میں پیش آیا جہاں میاں شیر محمد اور بیوی نور بی بی کمرے کے اندر سوئی گیس ہیٹر جلتا چھوڑ کر سو گئے، گیس کے اخراج سے کمرہ گیس سے بھر گیا جس کے باعث دونوں میاں بیوی دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہوگئےاطلاع ملنے پر ایدھی کے رضاکاروں نے لاشیں ضروری کارروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ادھر خضدار قومی شاہراہ پر زیرو پوائنٹ کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان نےپولیس چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ کردیا۔جس سےایک پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔حملے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس نے جاں بحق اور زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کردیاہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے علاقے میں ناکہ بندی کردی گئی ہے