راولپنڈی میں ڈی ایچ کیو اسپتال کے ڈریسنگ روم میں آتشزدگی کے نتیجہ میں خاتون سمیت دو افراد جھلس گئے
راولپنڈی میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال میں آتشزدگی کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسپتال کے ڈریسنگ روم ہیٹر کے آگے رکھے گئے سپرٹ نے آگ پکڑ لی،،، اسپتال ذرائع کے مطابق ٹرینی سٹاف کے ڈریسنگ روم میں آتشزدگی کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت دو افراد جھلس گئے۔ آگ اسپتال کے عملے کی غفلت کے باعث لگی ہے تاہم آتشزدگی پر جلد ہی قابو پا لیا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جھلس جانے والے افراد کا خاطر خواہ علاج معالجہ ہو رہا ہے۔