انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں بارشوں کے بعد مٹی کا تودہ گرنے سے سات افراد ہلاک ہو گئے،مٹی کے نیچے دبے ہوئے سو سے زائد افراد کی تلاش جاری ہے
انڈونیشیا میں مٹی کا تودہ گرنے کا افسوسناک واقعہ جاوا نامی جزیرے کے ضلع بنجار نگارا میں پیش آیا،، علاقے میں پانچ روز سے شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،بارشوں کے بعد تودہ گرنے سے ایک سو پانچ گھر مٹی کے نیچے آ گئے ہیںتودہ گرنے کے باعث سات افراد ہلاک ہو گئے ایک سو آٹھ افراد ابھی تک لاپتہ ہیں،جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے بھاری مشینری کی مدد سے مٹی ہٹانے کا کام جاری ہے