پرتگال کی پارلیمنٹ نے آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے حق میں قرار داد منظورکرلی۔
خبر ایجنسی کے مطابق پرتگال کی پارلیمنٹ میں فلسطینی ریاست کے حق میں قرار داد پیش کی گئی جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ قرارداد حزب اختلاف کی سوشلسٹ پارٹی نے یورپی یونین کے اشتراک سے پیش کی،، جس میں اس بات کو تسلیم کیا گیا کہ فلسطین کی ریاست آزاد اور خود مختار ہونی چاہیئے۔ اس حوالے سے پرتگال کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ نے فلسطین کے حق میں اپنی رائے دے دی ہے۔ حکومت فلسطین کو تسلیم کرنے کے مناسب وقت کا تعین جلد کرے گی۔