آئندہ دو روز تک ملک کے بلائی علاقوں میں بادل چھائے رہیں گے، چند مقامات پر ہلکی بارش جبکہ مری اور گلیات میں کل برفباری کا امکان ہے جس کے باعث سردی میں اضافہ ہوسکتا ہے
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دو روز تک بالائی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخواہ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بادل چھائے رہیں گے، مالاکنڈ، ہزارہ ،پشاور،کوہاٹ ڈویژن ،راولپنڈی، لاہور، سرگودھا، گوجرانوالہ ڈویژن،اسلام آباد، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں چند مقاما ت پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کا رپورٹ میں کہنا ہے کہ اتوار کو مری اور گلیات میں ہلکی برفباری کا امکان ہے،ملک میں سب سے کم درجہ حرارت قلات اور سکردو میں منفی چھ، ہنزہ منفی پانچ،اسلام آباد چار، کراچی تیرہ، کوئٹہ منفی چار، ملتان میں پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔