سردی کی شدت میں اضافہ, موسم سرما کی سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی
موسم میں تبدیلی آتے ہی سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اس صورتحال سے لاتعلق نظر آ رہی ہے۔ گذشتہ ہفتے کے دوران پندرہ اقسام کی سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ حد تو یہ ہے کہ عوام کو سستے داموں اشیائے خورونوش کی فراہمی کے لئے لگائے گئے اتوار بازار عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہیں اور اتوار بازاروں میں بھی گرانفروشوں کا راج نظر آ رہا ہے۔ پرائس مجسٹریٹس کی جانب سے بھی اتوار بازاروں میں چیک اینڈ بیلنس نہ رکھنے کی وجہ سے صورتحال مخدوش ہوئی ہے۔