گلگت بلتستان، سوات اور مری سمیت شمالی علاقہ جات نے سفید چادر اوڑھ لی
ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری کے بعد ٹھنڈ نے ڈیرے ڈال لیے، گلگت بلتستان میں برفباری سے سردی کی شدید لہر دوڑ گئی، آسمان سے روئی کے گالوں کی طرح گرتی برف نے گلگت بلتستان کا حسن دوبالا کر دیا، پہاڑوں پر پڑی برف خوبصورت منظر پیش کر رہی ہے،غذر، استور، اسکردو، دیامرکے پہاڑ پوری طرح برف سے ڈھکے چکے ہیں، یہاں یخ بستہ ہواؤں کے ڈیرے ہیں، مانسہرہ کے تفریحی مقامات ناران، کاغان اور شوگران سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ ملکہ کوہسار مری نے بھی برف کی سفید چادر اوڑھ رکھی ہے، دلفریب موسم، خوبصورت مناظر اور برف کے گالوں سے ڈھکے پہاڑ سیاحوں کی آنکھ کا تارہ بنے ہوئے ہیں۔ مری کی سردی اور وادی کے دلکش نظاروں نے عوام کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں تو سیاحوں نے مری کی رونقیں بڑھا دیں، برف نے ہر چھوٹے بڑے کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔ لوئر دیراور چترال میں برفباری سے کئی مقامات پر رابطہ سڑکیں بند ہیں