پاک بھارت کرکٹ سیریز کی منسوخی کا اعلان کل کیا جائیگا, آج شام تک ہی بھارت کےجواب کا انتظار کرینگے : شہریار خان
ذرائع کے مطابق پاک بھارت سیریز پر بھارت کی جانب سے کوئی جواب نہ آنے پر حکمت عملی تیار کر لی گئی ، پی سی بی کے پاس کئی آپشنز زیر غور ہیں، تاہم اب آخری بار بھارتی جواب کا انتظار کیا جا رہا ہے، جس کے بعد بورڈ پیر کو سیریز کے حوالے سے کوئی اعلان کر دے گا، جس کے بعد اس معاملے کو ختم کر دیا جائیگا، چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ بھارت کے جواب کا انتظار بس شام تک کیا جائیگا جس کے بعد سیریز پر بھارت کی جانب سے انکار سمجھیں گے، سیریز کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی نے بہت کوششیں کی، جبکہ انہوں نے بھارت کی یاترا بھی کی، تاہم بی سی سی آئی نے بار بار ٹال مٹول سے کام لیا ، کبھی سیریز کھیلنے کی حامی بھری گئی تو کبھی صاف انکار کیا گیا، جس کے بعد اب حتمی طور پر سیریز ختم کی جائیگی