اگر ایک لفظ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کو بیان کرنا ہے تو اس کیلئے لفظ ہے بہترین: مکی آرتھر
کرکٹ کے حوالے سے ماہانہ میگزین کو انٹرویو دیتےہوئے مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ اگر ایک لفظ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کو بیان کرنا ہے تو اس کیلئے لفظ ہے بہترین ،، ان کا پاکستان کیساتھ کام کا تجربہ انتہائی خوشگوار ہے ،، پاکستانی لڑکے بہت زیادہ محنت کرتے ہیں ،، اسی وجہ سے چیمئنز ٹرافی میں جیت ان کا مقدر بنی ،، وہ آج تک اس جیت کو نہیں بھلا سکے ،، مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ دیگر ٹیموں کسیاتھ بھی انہوں نے کام کیا اور بہت محنت کی ،، مگر پاکستان کی ٹیم بہت مختلف ہے ،، یہاں کام کر کے وہ اپنے آپ کو بہت زیادہ تجربہ کار سمجھتے ہیں ،، پاکستان میں ہر طرح کا ٹیلنٹ ہے ،، یہاں کے لڑکوں کو بس نکھرانے کی ضرورت ہے،، مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ ان کے کام کا طریقہ تھوڑا مختلف ہے ،، وہ ہر شعبے میں بہترین معیار چاہتے ہیں ،، ان کی توجہ زیادہ سے زیادہ جیت پر ہوتی ہے،، کیونکہ ہار لڑکوں کو بہت مایوس کرتی ہے ،، اور ٹیم کی پرفارمنس ایک بار پھر پیچھے لے جاتی ہے،، ہیڈ کوچ نے کہا کہ پی سی بی بہترین ادارہ ہے،، انہوں نے بالکل فری ہینڈ دیا ہوا ہے ،، آج تک پی سی بی کا کوئی حکام ان کیخلاف کھڑا نہیں ہوا ،،