مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارلحکومت تسلیم کرنے کے معاملے پراوآئی سی کا سربراہی اجلاس آج ترکی میں ہو رہا ہے
ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت ماننے کے حوالے سے او آئی سی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے، القدس کے معاملے پراو آئی سی کا خصوصی اجلاس ترک صدر نے طلب کیا جس میں تمام ہی اسلامی ممالک کے سربراہانِ مملکت شرکت کریں گے، اور امریکی فیصلے کے بعد کی حکمتِ عملی کا جائزہ لیں گے۔اس سے پہلے وزرائے خارجہ کا خصوصی اجلاس ہوگا،، جس میں امریکا کے ساتھ مسلم ممالک کے سفارتی تعلقات پر غورکیا جائے گا،اسلامی ریاستوں سمیت تمام ہی ممالک نے ٹرمپ کے اس متنازع فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور متنبہ کیا ہے کہ اگر اس طرح کا کوئی اقدام کیا گیا وہ خطے میں امن و امان کو متاثر کرے گا