عمران خان اورامیر جماعت اسلامی سراج الحق میں ملاقات ہوئی
چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے اسلام آباد انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ عمران خان دورہ سندھ کے لیے ایرپورٹ پہنچے تھے،،،، کپتان کا دورہ سندھ چار روز پر محیط ہوگا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام پر مشاورت کی گئی جبکہ سراج الحق نے لاہور سے اسلام آباد تک ریلی کے حوالے سے آگاہ کیا۔ شریف فیملی کے مابین زیرسماعت مقدمات پر بھی مشاورت کی گئی۔