آئی سی سی نے عالمی کرکٹ کا چار سالہ فیوچر ٹوور پروگرام تیار کر لیا ہے

آئی سی سی نے عالمی کرکٹ کا چار سالہ فیوچر ٹوور پروگرام تیار کر لیا ہے ،،چار سال کے کیلنڈر میں پاکستان اور بھارت کی کوئی سیریز شامل نہیں ہے،، جبکہ پاکستانی ٹیم 28 ٹیسٹ میچ کھیلے گی،چار سال کے عرصہ میں ٹیسٹ چیمپئن شپ لیگ کے دو سائیکلز مکمل ہوں گے جبکہ ون ڈے لیگ کا ایک سائیکل ہوگا،پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پہلے سائیکل میں 2019 ۔ 2020 میں جنوبی افریقا سے ہوم سیریز جبکہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے سیریز کھیلے گی2020 اور 21 میں پاکستان ٹیم سری لنکا اور بنگلہ دیش سے ہوم سیریز جبکہ انگلینڈ سے اووے سیریز کھیلے گی، پاکستانی ٹیم کل اٹھائیس ٹیسٹ میچ کھیلے گی