90 کی دہائی میں بدقسمتی سےہر2سال بعدحکومتوں کوگرایاگیا: احسن اقبال

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ معاشی سفرمیں آج ملائیشیااورکوریاپاکستان سےآگےنکل گئے، ایک وقت تھا جب معاشی استحکام کے لئے پاکستان نے کوریا کی مدد کی تھی، 60 کی دہائی میں پاکستان نے سب سے زیادہ ترقی کی، 1990 میں پاکستان نے معاشی اصلاحات متعارف کرائیں، پالیسیوں کے تسلسل سے آج دوسرے ملک ترقی کررہے ہیں، بنگلا دیش اور بھارت بھی ہم سے آگے نکل گیا ،، انہوں نے کہا کہ ہماری پالیسیوں کوایک سال بعداپناکربھارت نےترقی کی، ترقی کرنےوالےممالک میں حکومتیں اپنی مدت پوری کرتی ہیں، چین میں1949 سے پالیسیوں کا تسلسل قائم ہے،پائیدارترقی کےلئےپالیسیوں میں تسلسل ضروری ہے، ترقی کرنیوالےممالک میں حکومتیں مدت پوری کرکےرخصت ہوتی ہیں