افغان صوبہ ہلمند میں امریکی اتحاد کی فضائی کارروائیاں، 8 کروڑ ڈالر مالیت کی منشیات تباہ

امریکی فوجی حکام نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکی قیادت والے اتحاد نے صوبہ ہلمند میں منشیات تیار کرنے والی 25 لیباریٹریاں تباہ کردی ہیں، جس کے نتیجے میں 8 کروڑ ڈالر مالیت کی منشیات تلف ہوگئی۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ کارروائی تین ہفتے تک جاری رہنے والے فضائی حملوں کے دوران کی گئی، جس کا مقصد طالبان کو حاصل ہونے والی آمدن کو تباہ کرنا تھا۔ٹیلی کانفرنس کے ذریعے کابل سے بات کرتے ہوئے، امریکی فضائیہ کے برگیڈیئر جنرل، لانس بنچ نے صحافیوںکو بتایا کہ اِن آٹھ کروڑ ڈالرز میں سے ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر براہِ راست طالبان کے ساتھی منشیات سے وابستہ سرداروں کی جیبوں میں جاتے۔16سال میں طالبان کے انسداد کے لیے پہلی بار فضائی کارروائی کی گئی، جس کا ہدف منشیات کی آمدنی کو نشانہ بنانا تھا۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ نئی لڑائی ہے اور ہم تیار بیٹھے ہیں۔ا±نھوں نے ٹرمپ انتظامیہ کے تحت ملنے والے نئے اختیارات کی تعریف کی، جن میں امریکی قیادت والے اتحاد کو یہ اجازت دی گئی ہے کہ وہ افغان طالبان کی حامی تنصیبات پر حملہ کر سکتے ہیں، جن میں ہتھیاروں کے ذخیرے سے لے کر آمدن پیدا کرنے والے ذرائع شامل ہیں۔