پیرس میں تحفظ ماحول کی کانفرنس شروع ہو گئی۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں تحفظ ماحول کی ون پلینٹ کانفرنس شروع ہو گئی ۔عالمی ذرائع کے مطابق اس اجلاس کا مقصد تحفظ ماحول کے منصوبوں کے لیے مالی تعاون کو ممکن بنانا اور علاقائی سطح پر اس تناظر میں شروع کی جانے والی سرگرمیوں کو مضبوط اور مربوط بنانے کے لئے غور کرنا ہے۔ فرانس اور عالمی بینک کی میزبانی میں کرائے جانے والے اس اجلاس میں تقریباً چار ہزار مندوبین شرکت کر رہے ہیں، جن میں کم از کم پچاس ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ 2 برس قبل پیرس میں ہی دنیا کے 195ممالک نے تحفظ ماحول کے تاریخی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔