بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے حوالے سے ڈویژنل اور ڈسٹرک سپورٹس آفس لاہور کے زیر اہتمام مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا آغاز ہو گیا۔

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے حوالے سے ڈویژنل اور ڈسٹرک سپورٹس آفس لاہور کے زیر اہتمام مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا آغاز ہو گیا۔ مقابلوں کی افتتاحی تقریب نشتر سپورٹس کمپلیکس کے انڈور جمنیزیم میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس پنجاب زاہد حسین تھے جبکہ اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس انیس شیخ۔ ڈائریکٹر ایڈمن جاوید رشید چوہان۔ حفیظ بھٹی اور شاہد نظامی سمیت مہمانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ڈویژنل سپورٹس آفیسر ندیم قیصر اور ڈسٹرک سپورٹس آفیسر تنویر شاہ مقابلوں کے آرگنائزنگ سیکرٹری کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ پچیس دسمبر تک جاری رہنے والی کھیلوں کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں وشوق اور جمناسٹک کے بچوں نے شاندار ڈیمو پیش کیا۔ جس پر ہال میں موجود افراد نے دل کھول کر داد دی۔ مقابلوں میں ووشو۔ جمناسٹک۔ بیڈمنٹن۔ والی بال۔ ڈاٹ۔ سوانتے۔ ٹیبل ٹینس اور سکواڈ کے مقابلے ہونگے۔ پہلے مرحلے میں 14 دسمبر تک ووشو اور ڈاٹ کے مقابلے منعقد ہونگے جس پنجاب کے آٹھ ڈویژن کی مینز اور ویمنز ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔