عالمی برادری مشرقی یروشلم کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرے۔ ترکی

ترکی نے عالمی برادری سے مشرقی یروشلم کو فلسطینی دارالحکومت تسلیم کرنے کی درخواست کی ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اوگلو نےیہ بات اسلامی ممالک کے اس سربراہی اجلاس کا افتتاح کرتے ہوئے کہی، جو ترک حکومت نے امریکا کی جانب سے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کے رد عمل میں بلایا ہے۔ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ سب سے پہلے تمام ممالک کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا جائے اور اس کے لیے سب کو مل کر کوشش کرنا ہو گی۔ چاوش اولو نے اس اجلاس میں اسلامی تعاون کی تنظیم کے رکن ممالک کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اس موقع پر 50 سے زائد مسلم ممالک کے رہنما استنبول میں موجود ہیں۔