جب انصاف نہ ملے تو پھر احتجاج کرنا ہی پڑتا ہے۔ عمران خان

کراچی میں تاجروں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت پر خوب تنقید کی، عمران خان نے کہا کہ جب انصاف نہ ملے تو پھر احتجاج کرنا ہی پڑتا ہے، اکیس سال سے کرپشن کے خلاف جنگ لڑ رہا ہوں، پاکستان میں کرپشن ہی ملک کی ترقی نہیں ہونے دیتی، پچھلے انتخابات میں الیکشن کمیشن نے نواز شریف کے ساتھ مل کر دھاندلی کی تھی، انھیں لگا تھا کہ لوگ پانامہ کو بھول جائیں گے، لیکن ایسا ہوا نہیں، عمران خان نے کہا کہ نواز شریف سے پانامہ کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے جھوٹ پر جھوٹ بولا، اگر میں احتجاج نہ کرتا تو پانامہ دفن ہو چکا تھا، قوم کا پیسہ چوری کر کے باہر پھیجا گیا جس پر جھوٹ بولا گیا، عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان میں بجلی اور صنعت بحران کی حالت میں ہے ، پاکستان ساٹھ کی دہائی میں تیزی سے ترقی کر رہا تھا اب پیچھے رہ گیا، ملک میں معیشت کیلئے لمبے عرصے کی پلاننگ نہیں کی گئی ، چین کی ترقی کا سب سے بڑا راز لانگ ٹرم پلان ہے، کراچی پاکستان کا معاشی سینٹر ہے جس کی ترقی ضروری ہے