فاٹا سے متعلق بل میں فنی کمزوری کی وجہ سے اسے پارلیمنٹ کے ایجنڈے سے حذف کرنا پڑا, مولانا فضل الرحمان
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فاٹاسے متعلق بل میں فنی کمزوری تھی جس کی وجہ سے اسے اسمبلی کے ایجنڈے سے حذف کرنا پڑا،، انہوں نے کہا کہ فاٹاکے مسئلے کو سنجیدگی سے حل کرنا چاہتے ہیں، فاٹاکا انضمام طریقے سے ہونا چاہئے، فاٹا کے اندر الگ صوبے کی تحریک ہے،، وہاں پرانانظام برقراررکھنے کی تحریک بھی ہے،، پارلیمنٹ کو جبر کیلئے استعمال نہیں کیا جا سکتا،، فاٹا کی سپریم کونسل نے اپیل کی ہے کہ انضمام کے معاملے پر ان سے بات کی جائے،، ہم فاٹاسپریم کونسل کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں ، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل ایک سو پچھتر کے تحت ہر صوبے کی اپنی ہائیکورٹ ہے ،، عدالت اپنے دائرہ اختیار سے تجاوزنہیں کرسکتی