ملتان جوڈیشل کمپلیکس میں سہولیات کے فقدان پر وکلاء آپے سے باہر ہو گئے, سیشن کورٹ کے دروازے، کھڑکیاں اور شیشے توڑ دئیے
ملتان میں نیو جوڈیشل کمپلیکس میں سہولتوں کے فقدان پر وکلاء سراپا احتجاج بن گئے، مشتعل وکلا کی جانب سے احتجاج اور ہنگامہ آرائی کی گئی،،، سیشن کورٹ میں عدالت کے دروازے ، کھڑکیاں اور شیشے توڑ دیئے, اس موقع پر وکلا ءکی جانب سے شدید نعرے بازی بھی کی۔ احتجاج کے دوران وکلا نے ڈنڈوں اور کرسیوں کا بھی آزادنہ استعمال کیا،،، احتجاج میں خواتین وکلا بھی شامل تھیں, اس موقع پر موجود پولیس خاموش تما شائی بنی رہی,دوسری جانب وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طنزیہ لہجہ اپنایا،، کہا کہ وکلا کے احتجاج اچھی بات ہے اس طرح ان کی بات سنی جائے گی،،، حق کیلئے احتجاج پر حیرانی نہیں ہونی چاہیے،، ہم وکلاء سے مذاکرات کے ذریعے معاہدہ کرنے کی کوشش کریں گے اور اگر اس حوالے سے مشکلات پیش آئیں تو کسی اور کو شامل کرکے معاہدہ کریں گے، وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہہ دیا کہ احتجاج کے نتیجے میں جو نقصان ہوا ہے، پہلے اسے درست کیا جائے گا اور پھر مزید سہولیات کی فراہمی ہوگی، جس میں کافی وقت لگے گا