امریکی فیصلے نے دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کے جذبات و احساسات کا خون کیا, وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے استبنول میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقاتکی ،،، انہوں نے او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلانے پر ترک صدر کے فیصلے بھرپور حمایت کی ، ترک صدر کی جانب سے او آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں وزیراعلی شہباز شریف کی خصوصی پذیرائی کی گئی،،، شہباز شریف نے فلسطینی صدر محمود عباس سے بھی ملاقات کی، انہوں نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس کو امریکہ کی جانب سے اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے سے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے, امت مسلمہ کی قیادت کو تمام حالات کو سامنے رکھتے ہوئے مناسب اور دانشمندانہ فیصلے کرنا ہیں, شہباز شریف سے مئیر استنبول نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا,اس سے پہلے استنبول ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کی قیادت کو غیر معمولی حالات میں غیر معمولی فیصلے کرنا ہیں، امریکی سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس میں منتقل کرنے کے امریکی اعلان نے مسلمانوں کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے ، امریکہ کے اس فیصلے نے دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کے جذبات و احساسات کا خون کیا ہے، اس سے دنیا میں قیام امن کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے