پاکستان ڈوب نہیں رہا بہتری کی طرف جا رہا ہے، ڈوبتی معیشت کو بچانے کیلئے اسحاق ڈار کو میڈل ملنا چاہیے, وزیر داخلہ احسن اقبال
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دھرنوں کی ضرورت نہیں ،،، سیاست ن لیگ اور اینٹی ن لیگ میں تقسیم ہو گئی، پاکستان نے بہت دھرنے دیکھ لئے، دھرنے والے دھرنوں کے زریعے نگران حکومت چاہتے ہیں جسکا مقصد انتخابات میں تاخیر ہے , وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اشتہاری ہونے کے معاملے پر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلیے قانونی پہلووں کا جائزہ لے رہے ہیں، ڈوبتی معیشت کو بچانے کیلئے اسحاق ڈار کو میڈل ملنا چاہیے، احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ خطرے کی بات ہے لیکن مارکیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لئے کرنا پڑتا ہے،،پاکستان ڈوب نہیں رہا بلکہ بہتری کی طرف جارہا ہے, اس سے پہلے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ معاشی سفرمیں آج ملائیشیااورکوریاپاکستان سےآگےنکل گئے، پائیدارترقی کےلئےپالیسیوں میں تسلسل ضروری ہے