فلسطینی صدر محمود عباس نے بیت المقدس کے حوالے سے امریکی فیصلے کے معاملے کو اقوام متحدہ میں اٹھانے کا اعلان کردیا
اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی صدر محمود عباس کا کہنا تھا کہ القدس پر امریکی صدر کا فیصلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے،، جس کے خلاف پوری دنیا کا شدید ردعمل آیا، بیت المقدس جتنا مسلمانوں کیلئے اہمیت کاحامل ہے اتنا ہی عیسائیوں کیلئے بھی ہے، فلسطینی صدر کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اب مشرق وسطیٰ امن مذاکرات میں ثالث نہیں رہا، ہم اس معاملے کو سلامتی کونسل میں اٹھائیں گے، اور اقوام متحدہ سے فلسطین کو مکمل رکنیت دینے کا مطالبہ کریں گے