ایک سو پینتیس ارب کا نقصان بھگت رہے ہیں, لوڈشیڈنگ کے حوالے سے دیہی اور شہری علاقوں میں یکساں پالیسی ہے, وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران اویس لغاری کا کہنا تھا کہ ایک سو پینتیس ارب کے نقصان کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔ آئی پی پیز کے واجبات جلد ادا کریں گے۔ وفاقی وزیر پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری منصوبوں کا ریٹ آف ریٹرن سترہ فیصد ہے۔ خیبرپختونخوا میں ایک سو چھبیس فیڈر خسارے میں ہیں۔ خسارے والے فیڈرز کو آﺅٹ سورس کرنے پر بھی غور کر رہے ہیں,اویس لغاری کا کہنا تھا کہ جھمپیر اور قائداعظم سولر پراجیکٹس ٹیرف کیلیے نیلامی کی طرف جا رہے ہیں۔ اب جو بھی پراجیکٹ بنے گا اسکے ٹیرف کے حوالے سے بڈنگ ہو گی۔ جو سستی بجلی فراہم کرے گا اسکو گرڈ میں شامل کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی پالیسی کے دوررس نتائج مرتب ہونگے۔ مستقبل میں انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا,وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری کا کہنا تھا کہ حکومت نے کسی سے زیادتی کیے بغیر نئی پالیسی بنائی ہے, اوسط ٹیرف گیارہ روپے چالیس پیسے فی یونٹ ہے۔ پنجاب حکومت نے وفاق کے ساتھ کام کرنے کی یقین دہائی کرا دی ہے