سیالکوٹ میں چائلڈ لیبر کے خلاف ہیڈمرالہ روڈ پر لیبر ڈیپارٹمنٹ کے تحت ریلی نکالی گئی اور چائلڈ لیبر کے خلاف پرامن مظاہرہ کیا گیا ہے
لیبر ڈیپارٹمنٹ کے مینجر آفتاب باجوہ کی قیادت میں لیبر ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور ملازمین کے علاوہ طالب علموں نے بھی نکالی جانے والی ریلی میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا کر چائلڈ لیبر کے خلاف احتجاج کیااور عوامی شعور بیدار کرنے کیلئے ریلی نکالی ، بینرز اور پلے کارڈز پر چائلڈ لیبر کے خلاف مختلف نعرے درج تھے ، مقررین کا کہنا تھا کہ مزدوری سمیت ہر شعبہ میں چائلڈ لیبر غیر قانونی ہے اور چائلڈ لیبر کا خاتمہ ہونا چاہیے، مقررین نے مزید کہا کہ چائلڈ لیبر ظلم ہے اور چائلڈ لیبر کروانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی ،