پنجاب اسمبلی کی نشست حلقہ پی پی 168 میں ضمنی انتخاب آج ہوگا
پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 168پرآج (جمعرات) ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری ہے۔یہ نشست پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے خالی کی تھی۔پولنگ صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک کسی وقفے کے بغیر جاری رہے گی۔اس نشست پرپاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا خالد قادری ایڈووکیٹ اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ملک اسد علی کھوکھرمدمقابل ہیں۔پاکستان پیپلزپارٹی نے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی حمایت کااعلان کیاہے۔
پنجاب اسمبلی کی نشست حلقہ پی پی 168 میں ضمنی انتخاب آج ہوگا۔ یہ نشست پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماخواجہ سعد رفیق نے خالی کی تھی۔الیکشن کمیشن نے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ اس موقع پر سیکوریٹی کےسخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولنگ کاوقت صبح 8سےشام5بجےتک بغیرکسی وقفہ کےجاری رہےگا۔پی پی168میں کل ووٹرزکی تعداد1لاکھ23ہزار512ہے۔مرد72ہزار288اور51ہزار224خواتین ووٹرزہیں۔حلقے میں کل83پولنگ سٹیشنزقائم کئےگئےہیں۔حساس پولنگ اسٹیشنزپررینجرز کےدستےتعینات کیےجائیں گے۔اس کے علاوہ 3ڈی ایس پیز،17ایس ایچ اوز،717افسران واہلکارڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوگی اور بغیرکسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔رانا خالد قادری ایڈووکیٹ پاکستان مسلم لیگ (ن) جبکہ ملک اسد علی کھوکھر پاکستان تحریک انصاف کےامیدوارہیں۔ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار کی حمایت کااعلان کیا ہے۔