کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 8 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

چاکیواڑہ پولیس کے ہاتھوں دوران اسنیپ چیکنگ متعدد جرائم کی وارداتوں میں ملوث انتہائی مطلوب ڈکیت ہتھے چڑھ گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسنیپ چیکنگ کے دوران جرائم پیشہ عناصر کو دبوچا گیا، ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز برآمد کیا۔
لنک روڈ کورنگی پر دوران اسنیپ چیکنگ پولیس کی کارروائی کے دوران اسلحہ، موٹر سائیکل سمیت ملزم گرفتار ہوا۔