عمران خان انسٹا گرام پر سرگرم افراد کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے

وزیراعظم عمران خان فوٹو بلاگنگ سوشل سائٹ پر انتہائی سرگرم افراد کی فہرست میں دوسرے نمبر آگئے ہیں۔ٹوِپلومیسی کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق پاکستانی کے وزیر اعظم عمران خان کا شمار دنیا میں انسٹا گرام پر سب سے زیادہ سرگرم اور فعال رہنماؤں میں ہوتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق عمران خان ایک دن میں 10 سے زائد پوسٹ کر کے اور 9 لاکھ 92 ہزار 976 فالورز کے ساتھ انسٹاگرام پر فعال ترین رہنماؤں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ رپورٹ میں دی گئی فہرست کے مطابق برونائی حکومت کی وزارت اطلاعات دن میں اوسطاً 17 پوسٹس کر کے پہلے نمبر پر جبکہ کویت کی وزارت خارجہ دن میں 8 پوسٹس کر کے فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔