آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک جبکہ دیگر علاقوں میں سرد اور خشک رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق آئندہ دو سے تین روز کے دوران پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں بعض مقامات پر شدید دھند اور بعض مقامات پر ہلکی دھند کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، لاہور، ساہیوال، بہاولپور، بنوں ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔