نوبل انعام یافتہ نادیہ مراد کی عراق آمد، صدر سے ملاقات

امن کا نوبل انعام حاصل کرنے والی انسانی حقوق کی سرگرم کارکن نادیہ مراد نے اپنے ملک عراق پہنچ کر صدر براہم صالح سے ملاقات کی ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق وہ سویڈش دارالحکومت سٹاک ہوم میں نوبل انعام وصول کرنے کے بعد پہلی مرتبہ اپنے ملک گئی ہیں۔ صدارتی محل میں نادیہ مراد نے غیرملکی سفیروں اور کمیونٹی لیڈروں کے ایک اجتماع سے خطاب بھی کیا۔ نادیہ مراد کا تعلق عراق کی اقلیتی آبادی ایزدی سے ہے۔ انہوں نے عراقی حکومت سے لاپتہ ایزدی خواتین کی تلاش کا مطالبہ بھی کیا۔ دہشت گرد تنظیم داعش نے 2014ءمیں شمالی عراق میں فوج کشی کے دوران سات ہزار خواتین اور لڑکیوں کو غلام بنایا تھا اور ان میں وہ بھی شامل تھیں۔