قانون اور انصاف کی عملداری یقینی بنانے کیلئے وکلاء برادری کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے:عثمان بزدار

لاہور میں وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر امان اللہ نے ملاقات کی۔ اس دوران وکلا برادری کے مسائل کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے آئین اورقانون کی بالادستی کیلئے وکلاء برادری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ قانون اور انصاف کی عملداری یقینی بنانے کیلئے وکلاء برادری کا کردار کلیدی حیثیت رکھتاہے۔ عام آدمی کو انصاف کی فراہمی کیلئے بھی وکلاء برادری کو موثر کردارادا کرنا ہے۔وکلاء برادری کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔